اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

امریکی سکیورٹی اتاشی کا ایس پی یو ہیڈکوارٹر مناواں کا دورہ، سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال

24 Jul 2025
24 Jul 2025

(لاہور نیوز) امریکی سکیورٹی اتاشی رینالڈو برٹ کا ایس پی یو ہیڈکوارٹر مناواں لاہور کا دورہ، ڈی آئی جی منتظر مہدی سے ملاقات، جس میں امریکی شہریوں اور قونصلیٹ کی سکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈی آئی جی منتظر مہدی نے وفد کو یونٹ کے جدید تربیتی نظام اور بین الاقوامی سکیورٹی معیارات کے مطابق اپنائے گئے حفاظتی اقدامات سے آگاہ کیا۔

ڈی آئی جی منتظر مہدی نے وفد کو بتایا کہ ایس پی یو کا مقصد غیر ملکی شہریوں، سفارتی مشنز، قونصل خانوں اور اہم تنصیبات کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنا ہے، اہلکاروں کو جدید تربیت اور اعلیٰ معیار کے آلات کی صلاحیت سے آراستہ کیا گیا ہے۔

امریکی سکیورٹی اتاشی رینالڈو برٹ نے ایس پی یو پنجاب پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

امریکی اتاشی رینالڈو برٹ کا کہنا تھا کہ ایس پی یو پنجاب پولیس کی سکیورٹی خدمات بین الاقوامی معیار کے عین مطابق ہیں، پاکستانی اداروں نے امریکی شہریوں کی سکیورٹی یقینی بنانے میں جس پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا، وہ قابل تحسین ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے