اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

مصطفیٰ آباد میں خاتون سے بالیاں اور پرس چھیننے والا ملزم گرفتار

23 Jul 2025
23 Jul 2025

(لاہور نیوز) مصطفیٰ آباد کے علاقے میں خاتون سے بالیاں اور پرس چھیننے والے ملزم کو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔

انچارج انویسٹی گیشن تھانہ مصطفیٰ آباد نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کیا، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے واردات کا نوٹس لیا تھا، پولیس ٹیم کو فوری طور پر ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔

 انچارج انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ ملزم نے خاتون کو گلی سے گزرتے ہوئے واردات کا نشانہ بنایا، ریکارڈ یافتہ ملزم کو سی سی ٹی وی کیمروں اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے