اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سی سی ڈی کا ڈیفنس کے علاقے میں پولیس مقابلہ، ملزم ہلاک

24 Jul 2025
24 Jul 2025

(لاہور نیوز) سی سی ڈی کا شہر میں نہ رکنے والے مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈیفنس کے علاقے میں ایک اور پولیس مقابلے میں ملزم ہلاک ہو گیا، مارے گئے ملزم کی شناخت انور ملنگی کے نام سے ہوئی۔

ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت انور ملنگی کے نام سے ہوئی ہے، سی سی ڈی ذرائع کے مطابق ہلاک ملزم کو اہلکار ریکوری کے دوران  لے جا رہے تھے کہ اس دوران ملزمان کے ساتھیوں  نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کی زد میں آکر زیر حراست ملزم انور ملنگی ہلاک ہو گیا۔

ذرائع  نے بتایا کہ ہلاک ہونے والا ملزم تین درجن سے زائد وارداتوں میں ملوث تھا، جن میں ڈکیتی، چوری اور دیگر سنگین جرائم شامل ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ اس کارروائی میں ایک اور اہم مجرم کی گرفتاری کی راہ ہموار ہوئی ہے جس سے شہر میں جرائم کی شرح کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے