اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پرو ہاکی لیگ میں شرکت کیلئے ایف آئی ایچ نے پاکستان کو 12 اگست کی ڈیڈ لائن دے دی

23 Jul 2025
23 Jul 2025

(لاہورنیوز) نیوزی لینڈ ہاکی ٹیم کی دستبرداری کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم کے لیے پرو ہاکی لیگ میں شرکت کا دروازہ کھل گیا۔

ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے لیگ میں شرکت کا فیصلہ کرنے کے لیے پاکستان کو 12 اگست کی ڈیڈ لائن دے دی اور پی ایچ ایف نے اس پیشکش بارے حکومت کو بھی آگاہ کردیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حکومت کی سپورٹ سے ہی پاکستان ہاکی ٹیم کی پرولیگ میں شرکت ممکن ہوگی اور کیونکہ پرو لیگ کی ٹاپ ٹیموں کے خلاف ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر کھیلنے کے لیے 70 کروڑ کی خطیر رقم درکار ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے آفر قبول نہ کرنے سے فرانس کو لیگ میں شرکت کا موقع ملے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے