اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشین کرکٹ کونسل کی سالانہ جنرل میٹنگ، محسن نقوی بنگلہ دیش پہنچ گئے

23 Jul 2025
23 Jul 2025

(ویب ڈیسک) ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی بنگلہ دیش پہنچ گئے۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام نے ایئر پورٹ پر صدر اے سی سی محسن نقوی کا استقبال کیا۔

 ذرائع کے مطابق محسن نقوی اے سی سی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل آج ڈھاکا میں شرکاء کے اعزاز میں عشائیہ دے گی۔

 واضح رہے کہ اے سی سی کی سالانہ جنرل میٹنگ 24 جولائی کو ڈھاکا میں ہو رہی ہے۔ اس دوران ایشیا کپ کے شیڈول اور میزبان ملک کا فیصلہ ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے