اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پہلا ون ڈے: پاکستانی شاہینز نے پروفیشنل کاؤنٹی الیون کو 5 وکٹوں سے مات دیدی

23 Jul 2025
23 Jul 2025

(لاہور نیوز) پاکستان شاہینز نے پہلے ون ڈے میں پروفیشنل کاؤنٹی الیون کو 5 وکٹوں سے مات دے دی۔

کینٹ میں کھیلا گیا میچ بارش سے متاثر رہا، 28 اوورز تک محدود کئے جانے والے ون ڈے میچ میں پروفیشنل کاؤنٹی الیون 187رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، ول سمیڈ  نے 84 اور حمزہ شیخ  نے 44 رنز بنائے۔

پاکستان شاہینز  کے معاذ صداقت نے 3 ، سعود شکیل اور فیصل اکرم  نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

شاہینز کو 28 اوورز میں 204 رنز کا ری وائزڈ ہدف ملا جو اس  نے 5 وکٹوں پر حاصل کر لیا، کپتان سعود شکیل  نے 72 اور حیدر علی  نے 71 رنز کی اننگز کھیلیں جبکہ شاہد عزیز 21 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان شاہینز دورے کا دوسرا میچ 25 جولائی کو کینٹ میں پروفیشنل کاؤنٹی کلب کے خلاف کھیلیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے