اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

دوسرا ٹی 20: پاکستان کا بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

22 Jul 2025
22 Jul 2025

(ویب ڈیسک) دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

میرپور کے شیر بنگلا کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کے کپتان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان کو بنگال ٹائیگرز کے ہاتھوں تاریخی رسوائی سے بچنے کیلیے آج کے میچ میں لازمی فتح درکار ہے۔

واضح رہے کہ میزبان ٹیم نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 7وکٹوں سے شکست دی تھی، بنگلا دیش نے 111 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا تھا، بنگلا دیش کو 3 میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

پاکستانی سکواڈ:

فخر زمان، صائم ایوب، محمد حارث (وکٹ کیپر)، حسن نواز، سلمان آغا (کپتان)، محمد نواز، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، عباس آفریدی، سلمان مرزا، احمد دانیال

بنگلہ دیش الیون:

پرویز حسین ایمان، نعیم شیخ، لٹن داس (کپتان و وکٹ کیپر)، توحید ہریدوئے، شمیم حسین، جاکر علی، مہدی حسن، رشاد حسین، تنزیم حسن، شوریف الاسلام، مستفیض الرحمان

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے