اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: برمنگھم میں آج ہونے والا پاک بھارت ٹاکرا منسوخ

20 Jul 2025
20 Jul 2025

(لاہور نیوز) کرکٹ کے شائقین کے لیے افسوسناک خبر آئی ہے، ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025 میں آج برمنگھم میں کھیلا جانے والا پاکستان اور بھارت کا بڑا میچ منسوخ کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی ٹیم نے پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کر دیا، جس کے بعد ٹورنامنٹ کی انتظامیہ ڈبلیو سی ایل نے میچ کو باقاعدہ طور پر منسوخ کر دیا۔

بھارتی کھلاڑیوں نے مؤقف اختیار کیا کہ اگر پاکستان کی جانب سے سابق کپتان شاہد آفریدی کھیلیں گے تو وہ میچ نہیں کھیلیں گے۔

بھارتی ٹیم کے اہم کھلاڑی یوسف پٹھان، عرفان پٹھان، ہربھجن سنگھ اور دیگر نے بغض اور ذاتی اختلافات کی بنیاد پر شرکت سے انکار کیا، جس سے شائقین کو شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔

ڈبلیو سی ایل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کے باقی تمام میچز شیڈول کے مطابق کھیلے جائیں گے جبکہ آج کے میچ کے لیے خریدے گئے ٹکٹس کی مکمل رقم شائقین کو واپس کر دی جائے گی۔

یہ واقعہ ایک بار پھر اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت کی جانب سے کھیل کو کھیل کے بجائے سیاسی اور ذاتی بنیادوں پر استعمال کیا جا رہا ہے، جس سے بین الاقوامی سپورٹس کی روح کو نقصان پہنچتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے