اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

محمد آصف بھارتی حریف کو شکست دیکر ورلڈ ماسٹرز سنوکر چیمپئن بن گئے

19 Jul 2025
19 Jul 2025

(لاہور نیوز) پاکستان کے محمد آصف ورلڈ ماسٹرز سنوکر چیمپئن بن گئے۔

پاکستانی کیوئسٹ نے فائنل میں بھارتی حریف برجیش دامانی کو دھول چٹا دی، محمد آصف نے بھارتی حریف کو تین کے مقابلے میں چار فریم سے شکست دی۔

یاد رہے کہ سیمی فائنل میں محمد آصف نے بھارت کے منن چندرا کو شکست دی تھی، بیسٹ آف سیون کا فائنل محمد آصف نے 2-4 سے جیتا تھا، محمد آصف کی کامیابی کا سکور 118-06، 00-84، 25-76، 92-11، 87-62، 72-41 رہا تھا۔

محمد آصف نے پہلا فریم جیتا، پھر منن چندرا نے مسلسل 2 فریمز جیتے تھے، 2-1 کے خسارے کے بعد آصف نے کم بیک کرکے مسلسل 3 فریمز جیتے تھے۔

واضح رہے کہ انڈر 17 کیٹیگری کا ٹائٹل پاکستان کے حسنین اختر نے اپنے نام کیا ہے، حسنین اختر نے فائنل میں ویلز کے ریلی پاؤل کو شکست دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے