اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

حارث رؤف مکمل فٹ، باؤلنگ کا بھی آغاز کر دیا

18 Jul 2025
18 Jul 2025

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف مکمل فٹ ہو گئے اور انہوں نے باؤلنگ کا بھی آغاز کر دیا۔

حارث رؤف امریکا کی میجر لیگ کرکٹ میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے جس کی وجہ سے وہ مزید لیگ کے میچز نہیں کھیل سکے تھے۔

تاہم اب حارث رؤف مکمل فٹ ہو گئے ہیں ،انہوں نے 10 روز مکمل آرام کے بعد ٹریننگ شروع کی  اور باؤلنگ کا بھی آغاز کر دیا۔

حارث رؤف نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ جاری رکھے ہوئے ہیں، وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم کو دستیاب ہوں گے، حارث رؤف انجری کے باعث بنگلا دیش کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم میں شامل نہیں کیے گئے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے