اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ: پاکستان روایتی حریف بھارت کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

18 Jul 2025
18 Jul 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گیا، سیمی فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 0-3 سے ایونٹ سے آؤٹ کر دیا۔

پاکستان نے بھارت کے خلاف سیمی فائنل 25-16، 25-19 اور 25-12 سے جیتا،سیمی فائنل میں پاکستان ٹیم مکمل طور پر بھارت پر حاوی رہی۔پاکستان کی جانب سے محمد جنید، فیضان اللہ اور محمد عرفان نے نمایاں پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، محمد جنید نے 11 اٹیک پوائنٹس سمیت 19 پوائنٹس لیے، فیضان نے 12 پوائنٹس بنائے، طلحہٰ مہر اور عرفان نے 7، 7 پوائنٹس بنائے۔

پاکستانی ٹیم اٹیک، بلاک اور سرو پوائنٹس میں بھارت پر حاوی رہی، پاکستان نے بھارت کے 25 کے مقابلے میں 37 اٹیک پوائنٹس حاصل کیے۔بھارت 4 بلاک پوائنٹس لے سکا، پاکستان کے بلاک پوائنٹس 13 رہے، سروس پوائنٹس میں بھی پاکستان کو 5-4 کی برتری رہی جب کہ فائنل میں پاکستان کا مقابلہ کل ایران سے ہو گا، پاکستان کراس اوور راؤنڈ میں ایران کو شکست دے چکا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے