اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

نیشم نے ٹی 20 میں کوہلی اور بابر کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابرکر دیا

17 Jul 2025
17 Jul 2025

(ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر جمی نیشم نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹی 20 میچ میں ویرات کوہلی اور بابراعظم کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کردیا۔

ہرارے میں کھیلے گئے ٹی 20 میچ میں جمی نیشم بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، یہ ساتویں بار تھا کہ کیوی بیٹر ٹی 20 کرکٹ میں صفر پر آؤٹ ہوئے ہیں۔

جمی نیشم 43 بیٹرز کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں جو ٹی 20 انٹرنیشنل میں سات مرتبہ صفر پر آؤٹ ہو چکے ہیں، اس فہرست میں بھارت کے ویرات کوہلی، پاکستان کے بابراعظم ، محمد حفیظ، جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کوک ا ور انگلینڈ کے جیسن رائے بھی شامل ہیں۔

ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ روانڈا کے زاپی بیمی نیمانا اور کیون ایراکوزے، بنگلادیش کے سومیا سرکار، سری لنکا کے داسون شانکا اور آئرلینڈ کے پال سٹرلنگ کے پاس ہے، یہ سب ٹی 20 میں 13 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوچکے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے