اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

لندن میں ارشد ندیم کی بائیں پنڈلی کا معائنہ، سرجری کا فیصلہ

16 Jul 2025
16 Jul 2025

(لاہور نیوز) اولمپئن ارشد ندیم کی لندن میں بائیں پنڈلی کا چیک اپ ہوا جس کے بعد ان کی سرجری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کیمبرج ہسپتال کے ڈاکٹر علی باجوہ کے مطابق ارشد کی بائیں پنڈلی کا معائنہ کیا ہے جس کے بعد ہم اس کی سرجری کریں گے، اس کے بعد ری ہیب کروائیں گے۔

مقابلے سے پہلے ان کا مکمل ری ہیب کرنا ہوگا، انشاءاللہ جلد دوبارہ پہلے کی طرح ایکشن میں دکھائی دیں گے، ارشد ندیم گزشتہ روز لندن پہنچے تھے۔

پنڈلی میں کھنچاؤ کی وجہ سے انہیں پولینڈ میں اگلے ماہ شیڈول مقابلے سے دستبردار ہونا پڑا تھا، اب ان کا ہدف سوئٹزر لینڈ میں شیڈول ڈائمنڈ لیگ میں شرکت کرنا ہے جو اگست کے تیسرے ہفتے میں ہوگی۔ اس کے بعد 13 ستمبر سے ٹوکیو ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپین شپ میں وہ حصہ لیں گے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے