اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

دورہ بنگلہ دیش، ٹی 20 سیریز کیلئے قومی سکواڈ ڈھاکہ پہنچ گیا

16 Jul 2025
16 Jul 2025

(لاہورنیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش، ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کے لیے قومی سکواڈ بنگلہ دیش پہنچ گیا۔

قومی سکواڈ دو گروپس میں بنگلہ دیش پہنچا، قومی ٹیم کل آرام کرے گی، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔پاک بنگلہ ٹی 20 سیریز 20 جولائی کو شروع ہوگی، سیریز کے تینوں میچز شیر بنگلہ سٹیڈیم ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلادیش کے سلسلے میں قومی سکواڈ کا پہلا دستہ کراچی سے ڈھاکا کیلئے براستہ دبئی روانہ ہوا تھا، پہلے گروپ میں سلمان علی آغا، صائم ایوب، فخر زمان، محمد نواز، ابرار احمد، خوشدل شاہ، فہیم اشرف اور سپورٹ سٹاف شامل تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے