
06 Jul 2025
(لاہور نیوز) کمشنر لاہور کی جانب سے تمام جلوسوں کے روٹس پر کوئی رکاوٹ پیش نہ آنے پر تمام محکموں کو شاباش دی گئی۔
کمشنر لاہور زید بن مقصود نے کہا ہے کہ 10محرم الحرام کا مرکزی جلوس کربلا گامے شاہ پرامن اختتام پذیر ہوا، دن رات فرائض سرانجام دینے والے تمام محکموں کو شاباش دیتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ لاہور ڈویژن کے جلوس پرامن اختتام پزیر ہوئے، اس ضمن میں انتظامیہ، پولیس، میونسپل محکمے 24 گھنٹے جلوسوں کے ہمراہ موجود رہے، انتھک محنت سے ڈیوٹیاں سرانجام دی گئیں، الحمدللہ لاہور سمیت تمام جلوسوں کے روٹس پر کوئی رکاوٹ پیش نہیں آئی۔