
06 Jul 2025
(لاہور نیوز) سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے یوم عاشورہ کے موقع پر کہا ہے کہ کربلا کے میدان میں شہیدوں کے لہو نے ثابت کر دیا کہ حق لازوال اور باطل مٹنے کیلئے ہے۔
یوم عاشور کے موقع پر حمزہ شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شہید کربلا حضرت امام حسینؓ ان کے خانوادے اور رفقا کی عظیم قربانی کی انسانی تاریخ میں مثال نہیں، باطل کے سامنے ہر صورت کلمہ حق کا ابلاغ اور اللہ تعالی پر توکل و رضا کا سبق سیدنا امام حسینؓ نے مسلمانوں کے لئے نمونہ مثال چھوڑا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نواسہ رسول ﷺنے قربانی دے کر سبق دیا کہ نظریہ اور مقصد کے سامنے کسی چیز کی اہمیت نہیں، اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ یوم عاشور کے اصل پیغام کو جو قربانی پر مبنی ہے ہماری زندگیوں میں بھی شامل فرمائے۔