
06 Jul 2025
(لاہور نیوز) لاہور سے اسکردو کیلئے اڑان بھرنے والی نجی ایئر لائنز کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، جس کے فوری بعد فوری جہاز کو ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا۔
لاہور سے اسکردو کی نجی ایئر کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، پرندہ ٹکرانے کے بعد طیارے کو فوری واپس لینڈ کرا لیا گیا، اس حوالے سے نجی ایئر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پرواز پی اے 481 کو لاہور سے ٹیک آف کرتے ہوئے ’’برڈ اسٹرائیک‘‘ کا سامنا ہوا۔
ترجمان کے مطابق جہاز میں سوار 149 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا، ایئر لائن کے ترجمان نے بتایا کہ لاہور سے اسکردو کے لیے پرواز پی اے 481 کو منسوخ کردیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق پرندہ ٹکرانے سے طیارے کے انجن نمبر 2 کے دو بلیڈ متاثر ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ لاہور ایئر پورٹ کے اطراف پرندوں کی بھرمار کے باعث اکثر اوقات پروازیں شدید متاثر ہوتی رہتی ہیں۔