
(لاہور نیوز) ایل ڈبلیو ایم سی کا عاشورہ کے حوالے سے خصوصی صفائی آپریشن جاری ہے، عاشورہ کے موقع پر 46 جلوس اور 277 مجالس کیلئے انتظامات مکمل کئے گئے۔
لاہور کے مختلف علاقوں سے 6 بڑے جلوسوں کے راستوں پر خصوصی ٹیمیں تعینات رہیں، موچی گیٹ سے کربلا گامے شاہ، شادمان سے شاہ جمال انتظامات مکمل کیے گئے اور صفائی کا عملہ تعینات کیا گی۔
پانڈو سٹریٹ اسلام پورہ سے پرانی انار کلی، علی رضا آباد رائیونڈ میں آپریشن ٹیمیں متحرک رہیں، ٹھوکر نیاز بیگ گاؤں، میانی صاحب قبرستان اور بابا جمیل شاہ قبرستان میں صفائی ٹیمیں تعینات کی گئیں، مغلیہ قبرستان، کشمیری قبرستان باغبان پورہ اور قبرستان بستی سیدن شاہ میں صفائی مکمل کی گئیں، بوہڑ والا قبرستان، قبرستان میاں میر نزد بارہ دری سمیت دیگر قبرستانوں میں صفائی مکمل کردی ،
سی ای او بابر دین نے کہا کہ محافل ،جلوسوں کے اختتام تک خصوصی صفائی آپریشن جاری رہے گا،900سے زائد ورکرز امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس کی صفائی ستھرائی پر مامور ہیں۔
یکم محرم سے ہی شہر کی 120 بڑی امام بارگاہوں پر صفائی کے خصوصی انتظامات یقینی بنائے گئے، محرم میں مجالس اور جلوس میں شامل شرکاء کو صاف ماحول کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔