حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار پر غسل مبارک کی تقریب، اہم رہنماؤں سمیت افسران کی شرکت

(لاہور نیوز) روحانی شخصیت حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے مزار شریف پر غسل مبارک کی تقریب میں اہم سیاسی رہنماؤں اور پولیس افسران نے شرکت کی۔
شرکت کرنے والے سیاسی رہنماؤں میں ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار، صوبائی وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمان، صوبائی وزیر اوقاف چوہدری شافع حسین، صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین، پارلیمانی سیکرٹری ملک وحید، سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو و چیئرمین امور مذہبیہ کمیٹی نبیل جاوید شامل ہیں۔
اس کے علاوہ سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ، خطیب داتا دربار مفتی محمد رمضان سیالوی، سابق سی سی پی او اسلم ترین، ڈپٹی ڈائریکٹر اوقاف پنجاب بابر سلطان گوندل شریک ہوئے۔
ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور خالد محمود سندھو، مینجر دربار بی بی پاکدامن محمد زاہد، مینجر دربار طاہر مقصود، ڈپٹی ڈائریکٹر آصف اعجاز، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد طاہر، ایڈمنسٹریٹر بادشاہی مسجد محند علی خان سمیت علماء کرام و زائرین کی بڑی تعداد بھی شرکت کرنے والوں میں شامل تھی۔