
04 Jul 2025
(لاہور نیوز) پنجاب کے 1139 سکولوں میں ابتدائی تعلیم کے کلاس رومز بنائے جائیں گے، کلاس رومز بنانے میں 25 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔
کتابیں ،فرنیچر اور لرننگ کٹس کی خریداری کیلئے فی سکول اڑھائی لاکھ روپے دیئے جائیں گے، ای سی ای رومز بنانے کیلئے فنڈز سکول سربراہان کے اکاؤنٹ میں منتقل کئے جائیں گے۔
سکول سربراہان مقررہ ڈیڈلائن تک ای سی ای کلاس رومز بنانے کے پابند ہوں گے۔
اس سے قبل پنجاب بھر میں ارلی چائلڈ ایجوکیشن کیلئے 5 ہزار کلاس رومز بنائے گئے تھے، لاہور کے سکولوں میں ای سی ای کلاس رومز کی تعداد 209 ہے۔