
(ویب ڈیسک) پنجاب کے سکولوں میں 46 ہزارسے زائداساتذہ سرپلس ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ وزیرتعلیم رانا سکندر حیات نے فوری طور پر ریشنلائزیشن کی ہدایت کردی۔
وزیرتعلیم کا کہنا تھا کہ 27ہزار سے زائد سکولوں میں 46 ہزارسے زائد سرپلس اساتذہ موجود ہیں،27ہزاراساتذہ کوکمی والے 33 ہزار سکولوں میں تعینات کیا جائیگا،13 ہزارپرائمری سکولوں میں 20948 اضافی اساتذہ موجود ہیں،13846 پرائمری سکولوں میں سٹوڈنٹ ٹیچر ریشو کے مطابق 23648 اساتذہ درکارہیں۔
رانا سکندرحیات کا مزید کہنا تھا کہ 5940 ایلیمنٹری سکولوں میں12533 سرپلس اساتذہ موجود ہیں،15884ایلیمنٹری سکولوں میں18017 اساتذہ کی گنجائش موجود ہے،634 سیکنڈری سکولوں میں888 سرپلس اساتذہ موجود ہیں۔46 ہزارسےزائد سرپلس اساتذہ کی ریشنلائزیشن پالیسی کےتحت شفلنگ کی جائیگی، سرپلس اساتذہ کو ٹیچرز کی کمی والے سکولوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔
اُنہوں نے بتایا کہ 15جولائی سے ریشنلائزیشن پر کام شروع، 20 جولائی تک درخواستیں موصول ہونگی،23جولائی کے بعد ریشنلائزیشن کا مرحلہ مکمل ہو جائے گا،ریشنلائزیشن ریفارم سے صوبے کو سالانہ بنیادوں پر اربوں کی کی بچت ہوگی۔