
03 Jul 2025
(لاہور نیوز) پنجاب کے سرکاری سکولوں میں ہیڈ ٹیچرز کے ٹیسٹ کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔
شیڈول کے مطابق 7 جولائی سے 12 جولائی تک امیدواروں سے آن لائن درخواستیں لی جائیں گی جبکہ 22 جولائی کو پورے پنجاب میں آن لائن ٹیسٹ لیا جائے گا۔
نتائج میں امیدواروں کی تعلیمی قابلیت، تجربہ اور ٹیسٹ کے نمبر شامل ہوں گے، 25 جولائی کو انٹرویوز لیے جائیں گے، تمام مراحل کے بعد میرٹ لسٹ تیار کر کے 28 جولائی کو شائع کی جائے گی۔
آخر میں 30 جولائی کو تعیناتی کے باقاعدہ احکامات جاری ہوں گے، واضح رہے کہ آن لائن ٹیسٹ کا سارا عمل پیکٹا کی زیر نگرانی ہو رہا ہے۔