03 Jun 2025
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے شہر لاہور میں ایک ماہ کے دوران 60 وارداتیں کرنے والا ڈکیت گینگ پکڑا گیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی شناخت علی سلیم اور مدثر کے نام سے ہوئی، ڈاکوؤں نے گزشتہ ماہ ایک دن میں ریکارڈ دس وارداتیں کیں، ڈاکو موٹر سائیکل چوری کر کے ڈکیتی کی واردات میں استعمال کرتے تھے۔
ڈاکوؤں کی پہ در پہ وارداتوں کی کلوز سرکٹ فوٹیجز سامنے آئیں، ملزمان کو گڑھی شاہو سے آپریشنز ونگ کی آئی ٹی ٹیم نے گرفتار کیا ہے۔
