اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن، 30851 ملزمان گرفتار

03 Jun 2025
03 Jun 2025

(لاہور نیوز) پنجاب پولیس کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،رواں سال صوبہ بھر میں بجلی چوروں کیخلاف 45928 مقدمات درج کئے گئے۔

ترجمان پنجاب پولیس کےمطابق صوبہ بھر سے بجلی چوری میں ملوث 30851 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،بجلی چوری کے 28126 مقدمات کے چالان مکمل کر لئے،خزانے کو نقصان پہنچانے والے 1977 ملزمان کو سزائیں اور جرمانے عائد کئے گئے۔

لاہور میں بجلی چوری کے 11523 مقدمات درج ، 14046  گرفتار کئے گئے۔ بجلی چوروں کیخلاف مہم کے آغاز سے اب تک 2 لاکھ 13 ہزار 465 مقدمات درج کئے جا چکے ہیں،لاہور میں بجلی چوری میں ملوث 1 لاکھ 91 ہزار سے زائد ملزمان گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔  آئی جی پنجاب  کا کہنا ہے کہ خزانے کو نقصان پہنچانے والے ملزمان کیخلاف ترجیحی کارروائیاں کی جائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے