اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ہنجروال میں 4 سالہ بچی کو اغوا کرنے والی خاتون ملزمہ گرفتار

03 Jun 2025
03 Jun 2025

(لاہور نیوز) ہنجروال سے اغوا ہونے والی 4 سالہ زینب بازیاب، خاتون ملزمہ گرفتار کر لی گئی۔

ایس پی انویسٹی گیشن سدرہ خان کی سربراہی میں بچی کی بازیابی کیلئے ٹیم تشکیل دی گئی تھی, پولیس ٹیم  نے کارروائی کر کے ملزمہ کو گرفتار کر کے بچی کو بازیاب کرا لیا۔

ایس پی سدرہ خان کا کہنا تھا کہ خاتون ملزمہ گھر سے باہر کھیلتی 4 سالہ زینب کو اغوا کر کے  لے گئی تھی، بچی کے والد  نے بیٹی کے اغوا کا مقدمہ تھانہ ہنجروال درج کروایا تھا۔

ملزمہ کو جدید ٹیکنالوجی ،ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے گرفتار کر کے بچی کو بازیاب کروایا گیا۔

بچی کی بحفاظت بازیابی پر والدین  نے انویسٹی گیشن پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا، ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ ملزمہ کے خلاف مضبوط چالان مرتب کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے