اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور کے قریب موٹر وے کی حفاظتی باڑ کاٹنے والا ملزم گرفتار

03 Jun 2025
03 Jun 2025

(لاہورنیوز) موٹروے پولیس نے لاہور کے قریب حفاظتی باڑ کاٹنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے پولیس افسران نے دوران پٹرولنگ مشکوک شخص کو حفاظتی باڑ کاٹتے دیکھا۔

پٹرولنگ افسران کے پہنچنے پر ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی، پٹرولنگ افسران نے تعاقب کرکے کوٹ عبدالمالک کے رہائشی ملزم علی رضا کو گرفتار کر لیا۔

ملزم علی رضا کو مزید تفتیش کے لیے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے