اپ ڈیٹس
  • 344.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.56 قیمت فروخت : 39.63
  • یورو قیمت خرید: 326.72 قیمت فروخت : 327.30
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 368.40 قیمت فروخت : 369.63
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 183.46 قیمت فروخت : 183.79
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.08 قیمت فروخت : 200.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.84 قیمت فروخت : 74.98
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.43 قیمت فروخت : 76.57
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.39 قیمت فروخت : 917.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 432900 دس گرام : 371200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 396822 دس گرام : 340264
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 5418 دس گرام : 4650
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکار منیب بٹ کا قربانی کا اونٹ فرار،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

02 Jun 2025
02 Jun 2025

(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف اداکار منیب بٹ کے قربانی کے اونٹ کے بھاگنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک اونٹ کو رسی توڑ کر بھاگتے دیکھا جاسکتا ہے، وہ اونٹ اداکار منیب بٹ اور اداکارہ ایمن خان کا ہے۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خوبصورتی سے سجا ایک اونٹ تیزی سے گلی سے نکل رہا ہے جب کہ لوگ خوف کے مارے دور بھاگتے نظر آئے۔

اسی ویڈیو کو اداکارہ منال خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے بہن ایمن خان اور بہنوئی منیب بٹ کو ٹیگ کرکے لکھا کہ آپ کا اونٹ تو وائرل ہوگیا۔بعدازاں منیب بٹ نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ ایک دن قبل پیش آیا۔

اداکار نے اپنی اسٹوری میں بتایا کہ  سی سی ٹی وی فوٹیج سے پتا چلا کہ چند بچوں نے اونٹ کو پتھر مارے جس کے باعث وہ ڈر گیا اور رسی توڑ کر فرار ہوگیا۔اداکار نے والدین سے اپیل کی کہ وہ بچوں کو یہ سکھائیں کہ قربانی کے جانوروں سے حسنِ سلوک سے پیش آنا چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے