اپ ڈیٹس
  • 343.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.79 قیمت فروخت : 39.86
  • یورو قیمت خرید: 323.91 قیمت فروخت : 324.48
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 368.27 قیمت فروخت : 368.92
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.61 قیمت فروخت : 181.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.77 قیمت فروخت : 199.12
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.83 قیمت فروخت : 1.84
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.87 قیمت فروخت : 75.00
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.98 قیمت فروخت : 77.12
  • کویتی دینار قیمت خرید: 914.76 قیمت فروخت : 916.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 421900 دس گرام : 361700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 386739 دس گرام : 331556
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 5096 دس گرام : 4373
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

دلفریب آواز کے مالک گلوکار مجیب عالم کو بچھڑے 21 برس بیت گئے

02 Jun 2025
02 Jun 2025

(لاہور نیوز) دلفریب آواز کے مالک گلوکار مجیب عالم کو مداحوں سے بچھڑے 21 برس بیت گئے۔

سر اور تال میں غیر معمولی مہارت رکھنے والے مجیب عالم کے گیت آج بھی جب گونجتے ہیں تو شائقین دل تھام کے رہ جاتے ہیں، مجیب عالم 1948ء میں بھارت کے شہر کانپور میں پیدا ہوئے ، ان کے والدین ہجرت کرکے کراچی منتقل ہو گئے۔

مجیب عالم  نے گلوکاری کی ابتدائی تربیت موسیقار محبوب علی خان سے حاصل کی، موسیقار حسن لطیف نے اپنی فلم نرگِس میں گائیکی کا موقع دیا مگر یہ فلم ریلیز نہ ہو سکی، 1967ء میں فلم چکوری کے ایک گیت کی مقبولیت کے بعد گلوکار مجیب عالم  نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

مجیب عالم کو فلم چکوری کے اس گیت پر بہترین گلوکار کا نگار ایوارڈ بھی ملا، وہ 70 کی دہائی تک پاکستانی فلموں کے مصروف ترین گلوکار بن گئے، ان کی آواز محمد علی، وحید مراد، ندیم سمیت ہر ہیرو پر فٹ بیٹھتی تھی۔

مجیب عالم  نے 62 فلموں میں 90 کے قریب گانے گائے جن میں 10 پنجابی گیت بھی شامل ہیں، فلم جان آرزو، تم ملے پیار ملا، سوغات، شمع اور پروانہ، قسم اس وقت کی، دل لگی اور میرے ہمسفر میں ان کے گائے گیت آج بھی کانوں میں رس گھولتے ہیں۔

مجیب عالم کی گلوکاری کا سفر 80 کی دہائی تک جاری رہا، بدقسمتی سے اس خوبصورت گلوکار کو کبھی بھی سرکاری سطح پر پذیرائی نہ ملی اور 2 جون 2004ء میں یہ سریلی آواز ہمیشہ کیلئے خاموش ہو گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے