اپ ڈیٹس
  • 343.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.79 قیمت فروخت : 39.86
  • یورو قیمت خرید: 323.91 قیمت فروخت : 324.48
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 368.27 قیمت فروخت : 368.92
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.61 قیمت فروخت : 181.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.77 قیمت فروخت : 199.12
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.83 قیمت فروخت : 1.84
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.87 قیمت فروخت : 75.00
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.98 قیمت فروخت : 77.12
  • کویتی دینار قیمت خرید: 914.76 قیمت فروخت : 916.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 421900 دس گرام : 361700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 386739 دس گرام : 331556
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 5096 دس گرام : 4373
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

فرحان سعید کو بھارتی برانڈ کا لباس پہننا مہنگا پڑگیا،عوام نے اداکار کو آڑے ہاتھوں لے لیا

01 Jun 2025
01 Jun 2025

(ویب ڈیسک)معروف اداکار و گلوکارفرحان سعید کو بھارتی برانڈ کا لباس زیب تن کرنا مہنگا پڑ گیا۔

 

فرحان سعید ان دنوں اپنی فلم شمشیر کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ یہ قومی کھیل ہاکی پر بنائی گئی ایک فلم ہے جس سے مداحوں کو کافی امیدیں ہیں۔ہاکی ایک ایسا کھیل جس سے پاکستانیوں کی یادیں وابستہ ہے۔ ایک وقت تھا قومی ٹیم کو طوطی بولتا تھا اور دنیا کی کوئی ٹیم ہمارے سامنے ٹھہر نہ پاتی تھی۔

جب فلم بینوں کو قومی کھیل پر بنائی گئی فلم شمشیر کا پتا چلا تو ہر جانب اس کی دھوم مچ گئی لیکن فرحان سعید کی ایک حرکت مداحوں کو پسند نہ آئی۔فرحان سعید نے فلم کی تشہری تقریب میں منفرد نظر آنے کے لیے مغربی لباس زیب تن کیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں۔

جہاں چند صارفین نے توجہ دلائی کہ فرحان سعید نے جو لباس پہن رکھا ہے وہ دراصل ایک بھارتی ڈیزائنر کا تیار کردہ ہے۔جس پر صارفین کی بڑی تعداد نے فرحان سعید کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک جانب بھارت پاکستان میں معصوم شہریوں پر بم برسا رہا ہے اور دوسری جانب ہمارے فنکار ان کے بنائے ہوئے لباس کو فروغ دے رہے ہیں۔

اداکار فرحان سعید کے مداحوں اور فلم بینوں کی بڑی تعداد نے بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے اپنی انڈسٹری کو فروغ دیا جائے۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے