اپ ڈیٹس
  • 344.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.56 قیمت فروخت : 39.63
  • یورو قیمت خرید: 326.72 قیمت فروخت : 327.30
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 368.40 قیمت فروخت : 369.63
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 183.46 قیمت فروخت : 183.79
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.08 قیمت فروخت : 200.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.84 قیمت فروخت : 74.98
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.43 قیمت فروخت : 76.57
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.39 قیمت فروخت : 917.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 432900 دس گرام : 371200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 396822 دس گرام : 340264
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 5418 دس گرام : 4650
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

مریم نفیس کا کرکٹر اعظم خان سے کیا رشتہ ہے؟اداکارہ کا بڑا انکشاف

01 Jun 2025
01 Jun 2025

(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ مریم نفیس نے قومی کرکٹر اعظم خان سے اپنے انوکھے رشتے کا انکشاف کردیا۔

رپورٹ کےمطابق یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب مریم نفیس پاکستان سپر لیگ کے ایک میچ کے دوران اپنے ننھے بیٹے موسیٰ کو ساتھ لیے گراؤنڈ میں موجود تھیں۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے نہ صرف ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کی حمایت کا اظہار کیا بلکہ کرکٹر اعظم خان سے اپنی گہری قربت کا بھی ذکر چھیڑ دیا۔

مریم نے خوش دلی اور اپنائیت کے ساتھ بتایا، ’’اعظم میرے لیے بیٹے کی طرح ہے۔ میں نے خود ایک بار اس سے کہا تھا کہ تم میرے بچے جیسے ہو، اور اُس دن سے وہ مجھے ماں ہی کہتا ہے۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ اعظم انہیں محبت سے ’منہ بولی ماں‘ کہہ کر پکارتا ہے، اور یہ رشتہ ان کے لیے باعثِ فخر ہے۔

اداکارہ نے وضاحت کی کہ وہ صرف ٹیم سپورٹ کرنے نہیں، بلکہ اعظم خان کے لیے خاص طور پر گراؤنڈ میں موجود تھیں۔ ’’اسلام آباد یونائیٹڈ سے جڑی میری جذباتی وابستگی اعظم خان کی وجہ سے ہے۔‘‘ ان کے چہرے پر مسکراہٹ اور آنکھوں میں چمک صاف ظاہر کر رہی تھی کہ یہ رشتہ دل سے جُڑا ہوا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے