پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہراکر فائنل میں پہنچ گئی

(لاہور نیوز) پاکستان سپرلیگ سیزن 10 کے پلے آف میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 30 رنز سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دنیش چندی مل نے 49 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی، فہیم اشرف نے 45، فن ایلن نے 41، اویشکا فرنینڈو نے 32، ریلے روسو نے 16، کپتان سعود شکیل نے 12 جبکہ حسن نواز نے 6 رنز سکور کیے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے بین ڈوورشیس اور سلمان ارشاد نے 2،2 جبکہ عماد وسیم اور کپتان شاداب خان نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
واضح رہے کہ پلے آف میچ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم فائنل میں جگہ بنائے گی جبکہ ایلیمینیٹر1 لاہور قلندرزاورکراچی کنگز کے درمیان جمعرات 22 مئی کو کھیلا جائے گا۔
ایلیمینیٹر 2 کوالیفائر ہارنے والی ٹیم اورایلیمینیٹر 1 جیتنے والی ٹیم کے درمیان جمعہ 23 مئی کو کھیلا جائے گا، فائنل اتوار 25 مئی کوکھیلا جائے گا۔