اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی سی بی اور بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے درمیان مذاکرات کامیاب

20 May 2025
20 May 2025

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں تصدیق کی گئی ہے کہ دونوں بورڈز  کے سربراہان کے درمیان دبئی میں مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین و صدر  کے درمیان طویل ملاقات ہوئی جس میں فیصلہ ہوا کہ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم سیریز کھیلنے پاکستان آئے گی۔

بنگلا دیش اور پاکستان کے درمیان 3 ٹی 20 میچوں کی سیریز ہو گی، تینوں میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دورہ پاکستان فائنل کرنے پر بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور صدر سے اظہار تشکر کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے