اپ ڈیٹس
  • 252.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.59 قیمت فروخت : 39.66
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 284.35 قیمت فروخت : 284.85
  • یورو قیمت خرید: 333.67 قیمت فروخت : 334.25
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 386.85 قیمت فروخت : 387.53
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.07 قیمت فروخت : 186.40
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 207.83 قیمت فروخت : 208.19
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.94 قیمت فروخت : 1.95
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.82 قیمت فروخت : 75.95
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.44 قیمت فروخت : 77.57
  • کویتی دینار قیمت خرید: 932.60 قیمت فروخت : 934.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 352500 دس گرام : 302200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 323123 دس گرام : 277015
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3881 دس گرام : 3331
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

فلسطین نے دفاعی چیمپئن پاکستان کو ہرا کر ویسٹ ایشیا بیس بال کپ اپنے نام کر لیا

21 May 2025
21 May 2025

(ویب ڈیسک) فلسطین نے دفاعی چیمپئن پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر ویسٹ ایشیا بیس بال کپ جیت لیا۔

ایران کے شہر کرج میں ہونے والی ویسٹ ایشیا بیس بال چیمپئن شپ کے فائنل میں فلسطین  نے پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں ایک اور تیسری اننگ میں تین رن بناکر0-3کی برتری حاصل کی اور پاکستان پر دباؤ ڈالا۔

چوتھی اننگز میں پاکستان نے رن بناکر خسارہ کم کیا، پانچویں اننگز کے ٹاپ ہاف میں پاکستان نے ایک اور رن لیا لیکن بوٹم میں فلسطین نے رن بناکر برتری کو مستحکم رکھا۔

آٹھویں اننگز کے اختتام تک فلسطین کو پاکستان پر 2-4 کی برتری حاصل تھی لیکن نویں اننگز میں پاکستان مقابلہ 4-4 سے برابر کرنے میں کامیاب رہا۔

9 اننگز میں مقابلہ برابر ہونے کے بعد میچ کو فیصلہ کن بنانے کیلئے اضافی اننگ کھیلی گئی جس میں پاکستان رن نہ بناسکا لیکن فلسطین نے رن مکمل کرکے چیمپئن شپ اپنے نام کر لی۔

اس سے قبل تیسری پوزیشن کے میچ میں ایران نے بھارت کو شکست دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے