اپ ڈیٹس
  • 287.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 283.30 قیمت فروخت : 283.80
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.68 قیمت فروخت : 381.35
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 183.90 قیمت فروخت : 184.23
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 207.33 قیمت فروخت : 207.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.65
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.68 قیمت فروخت : 77.82
  • کویتی دینار قیمت خرید: 926.42 قیمت فروخت : 928.06
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 358400 دس گرام : 307300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 328531 دس گرام : 281690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3945 دس گرام : 3386
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بنگلادیش کیخلاف سیریز: 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان، بابر، رضوان، شاہین پھر باہر

21 May 2025
21 May 2025

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلادیش کے خلاف مجوزہ تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے لیے 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔

نئی سلیکشن کمیٹی کے مطابق آل راؤنڈر سلمان علی آغا کو ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے جبکہ شاداب خان نائب کپتان کی حیثیت سے سکواڈ کا حصہ ہوں گے، ٹیم میں نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا امتزاج رکھا گیا ہے تاکہ کارکردگی اور مستقبل کی تیاری میں توازن قائم رکھا جا سکے۔

قومی سکواڈ

اعلان کردہ قومی سکواڈ میں سلمان علی آغا (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، محمد عرفان خان نیازی، خوشدل شاہ، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر) اور صائم ایوب شامل ہیں۔

پی سی بی کے مطابق اس سکواڈ میں کئی باصلاحیت نوجوان کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں جنہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع ملے گا، یہ سلیکشن آئندہ بین الاقوامی ایونٹس کی تیاری کے سلسلے کی کڑی ہے۔

واضح رہے کہ سیریز کی میزبانی پاکستان کرے گا اور لاہور کا تاریخی قذافی سٹیڈیم تینوں میچز کی میزبانی کرے گا، سیریز کے مکمل شیڈول اور دیگر تفصیلات کا اعلان جلد متوقع ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے