اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی سی بی کا کوچنگ سٹاف کی تقرری کیلئے اشتہار

20 May 2025
20 May 2025

(ویب ڈیسک) پی سی بی نے قومی ٹیم کے بیٹنگ، باؤلنگ، فیلڈنگ اور سٹرینتھ کوچز کی آسامیوں کا اشتہار جاری کر دیا ہے، پی سی بی نے اہل اور تجربہ کار امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں، درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 6 جون 2025 ہے۔

پی سی بی کے مطابق کوچز کی تقرری کا مقصد پاکستان کرکٹ ٹیم کو ہر شعبے میں مزید مضبوط بنانا ہے۔

نئے کوچز کی تلاش ایک شفاف اور میرٹ پر مبنی عمل کے تحت کی جائے گی تاکہ ٹیم کی کارکردگی کو عالمی معیار کے مطابق بہتر بنایا جا سکے۔

اشتہار میں امیدواروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی تفصیلی سی وی اور دیگر متعلقہ دستاویزات کے ساتھ مقررہ تاریخ تک پی سی بی کو درخواستیں جمع کروائیں۔

بورڈ کی جانب سے کوچز کا انتخاب اہلیت، تجربے اور پیشہ ورانہ کارکردگی کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

قومی کرکٹ ٹیم کی حالیہ کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے پی سی بی کی جانب سے یہ اقدام مستقبل کے اہم ٹورنامنٹس کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے