اپ ڈیٹس
  • 287.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 283.30 قیمت فروخت : 283.80
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.68 قیمت فروخت : 381.35
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 183.90 قیمت فروخت : 184.23
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 207.33 قیمت فروخت : 207.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.65
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.68 قیمت فروخت : 77.82
  • کویتی دینار قیمت خرید: 926.42 قیمت فروخت : 928.06
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 358400 دس گرام : 307300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 328531 دس گرام : 281690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3945 دس گرام : 3386
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور اور ملتان ڈویژ ن کی مویشی منڈیوں کی آن لائن نیلامی

21 May 2025
21 May 2025

(لاہور نیوز) محکمہ بلدیات کے آئی ٹی بیسڈ مانیٹرنگ سسٹم کے تحت مویشی منڈیوں کی آن لائن نیلامی، پنجاب کیٹل کمپنی نے لاہور، ملتان ڈویژن کی منڈیوں کی نیلامی مکمل کر لی۔

شاہ پور کانجراں مویشی منڈی کی 1 ارب 50 کروڑ روپے آن لائن بڈ دی گئی، طیب منظور تارڑ  نے شاہ پور کانجراں مویشی منڈی کی سب سے زیادہ آن لائن بڈ دی، صفدر آباد مویشی منڈی کی سب لائن انٹرنیشنل نے 63 لاکھ 786 روپے کی آن لائن بڈ دی، ماڈل مویشی منڈی شیخوپورہ کی قریشی گروپ نے آن لائن بڈ دی، قریشی گروپ نے 48 کروڑ 67 لاکھ، 80ہزار 982 روپے کی آن لائن بڈ دی۔

مویشی منڈی ننکانہ میں سب لائن انٹرنیشنل نے سب سے زیادہ آن لائن بولی لگائی، سب لائن انٹرنیشنل 2 کروڑ 7 لاکھ روپے آن لائن بولی دیکر کامیاب قرار پائے، پتوکی مویشی منڈی کی 2 کروڑ 32 لاکھ 1ہزار روپے کی آن لائن بولی تنویر  نے لگائی، قریشی گروپ نے جنگل جسونت گڑھ مویشی منڈی کی آن لائن بڈ دی.

قریشی گروپ نے 1 ارب 57 کروڑ 12 لاکھ 11 ہزار 600 روپے کی آن لائن بڈ دی، مویشی منڈی لڈن وہاڑی کی اسماعیل نے 71 کروڑ روپے کی آن لائن بڈ دی، مویشی منڈی جملیرا وہاڑی کی بلال غفار  نے 1 کروڑ 92 لاکھ روپے کی آن لائن بڈ دی، مویشی منڈی ماچھی وال میں محمد عمر سعید نے سب سے زیادہ آن لائن بڈدی۔

محمد عمر سعید 5 کروڑ 1 لاکھ روپے آن لائن بولی دیکر کامیاب قرار پائے، خانیوال مویشی منڈی کی 10 کروڑ 10 لاکھ روپے کی آن لائن بولی شاہد محمود نے لگائی، دنیاپور مویشی منڈی کی محمد جاوید چوہدری نے 10 کروڑ روپے کی آن لائن بڈ دی، ٹبہ سلطان مویشی منڈی کی حاجی موسیٰ نے 2 کروڑ 35 لاکھ کی آن لائن بڈ دی۔

وہاڑی سٹیڈیم مویشی منڈی کی بلال غفار  نے 20 لاکھ روپےکی آن لائن بڈ دی، جلال پور مویشی منڈی کی محمد نبیل نے 1 کروڑ 2 لاکھ روپےکی آن لائن بڈدی اور گگھو مویشی منڈی کی حاجی موسی نے 4 کروڑ 95 لاکھ روپے کی آن لائن بڈ دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے