اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.81 قیمت فروخت : 40.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.70 قیمت فروخت : 279.20
  • یورو قیمت خرید: 326.47 قیمت فروخت : 327.05
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.11 قیمت فروخت : 377.79
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.25 قیمت فروخت : 200.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.43 قیمت فروخت : 204.80
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.32 قیمت فروخت : 74.44
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.90 قیمت فروخت : 76.03
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.74 قیمت فروخت : 911.38
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 491500 دس گرام : 421400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 450538 دس گرام : 386281
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7903 دس گرام : 6783
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل،2 سے 5 مئی تک شہر میں آندھی اور بارش کا امکان

29 Apr 2026
29 Apr 2026

(لاہور نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ 2 مئی سے ملک میں داخل ہوگا، جس کے باعث 2 سے 5 مئی کے دوران شہر میں تیز ہواؤں، آندھی اور بارش کا امکان ہے۔

ماہرین کے مطابق بارشوں کے نتیجے میں درجہ حرارت میں وقتی کمی آئے گی، تاہم 5 مئی کے بعد دوبارہ گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر میٹ کا کہنا ہے کہ مئی اور جون سال کے گرم ترین مہینے ہوں گے جبکہ مئی کے آخری 10 دنوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ لاہور میں ہیٹ ویو اور ہیٹ سٹروک کا خدشہ بھی موجود ہے، جس کے پیش نظر شہریوں کو دن کے اوقات میں دھوپ میں غیر ضروری طور پر نکلنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 30 فیصد ہے۔ اس وقت 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دوپہر کے وقت سورج کی تیز شعاعوں کے باعث گرمی میں اضافہ محسوس کیا جائے گا، تاہم شام کے اوقات میں ہواؤں کے چلنے سے موسم کچھ بہتر ہو جائے گا۔ محکمہ موسمیات نے آج بھی شہر میں 30 فیصد تک بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے