
21 May 2025
(لاہور نیوز) ڈولفن سکواڈ کا سٹریٹ کریمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، لاہور کے ایک ہی علاقہ میں وارداتوں کی 50 ففٹی کرنے والے 2 گینگ کے سرغنہ گرفتار کر لیے ۔
ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق گرفتار ملزمان نے صرف مخصوص ایریا میں مجموعی طور پر 110 وارداتیں کیں۔ ڈولفن سکواڈ نے ملزمان کو انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے جھلاراں چوک، بند پھاٹک شاہدرہ سے گرفتار کیا۔
ڈولفن ٹیم کو گرفتاری کے وقت ملزمان کی طرف سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ گرفتار ملزمان پر ڈکیتی، چوری، جھپٹا، گینگز و دیگر سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں۔
ملزمان ہارون، احسان کو قانونی کارروائی کیلئے تھانہ شاہدرہ ٹاؤن کے حوالے کر دیا گیا۔