
21 May 2025
(لاہور نیوز) گلشن راوی تھانہ کی حدود میں 2 گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں گولی لگنے سے راہگیر زخمی ہو گیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق زخمی راہگیر اصغر کے بازو پر گولی لگی،حالت خطرے سے باہر ہے۔زخمی اصغر کو طبی امداد کے لئے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
فائرنگ کے بعد دونوں گروپ موقع سے فرار ہو گئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج سے ملزمان کی شناخت کی جا رہی ہے۔