اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پولی گرافک ٹیسٹ سے انکار کر دیا

20 May 2025
20 May 2025

(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار کر دیا۔

عمران خان  نے وکلا کی عدم موجودگی میں ٹیسٹ کے لئے شامل تفتیش ہونے سے بھی انکار کیا، جیل عملہ بانی پی ٹی آئی کو سیل میں بلانے کے لئے گیا لیکن وہ نہ آئے۔

لاہور پولیس کی 11 رکنی ٹیم ڈی ایس پی آصف جاوید کی سربراہی میں راولپنڈی گئی تھی، تفتیشی ٹیم میں انسپکٹر محمد اسلم، انسپکٹر محمد عالم اور انسپکٹر محمد ارحم شامل تھے، پنجاب فرانزک یونٹ کے عابد ایوب بھی تفتیشی ٹیم میں شامل تھے۔

تفتیشی ٹیم بانی پی ٹی آئی عمران خان کا نو مئی کے مقدمات میں پولی گرافک ٹیسٹ کیلئے گئی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے