
20 May 2025
(لاہور نیوز) تھانہ سبزہ زار کی حدود سے 11 سالہ بچہ اغوا کر لیا گیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق حسنین مدرسے کا طالب علم ہے ایک سال سے مدرسے میں زیر تعلیم ہے۔نا معلوم افراد کی جانب سے بچے کو اغوا کیا گیا ۔
پولیس کی جانب سے تھانہ سبزہ زار میں والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس بچے کو بازیاب کروانے میں ناکام ہوگئی، والدین کی دہائیوں نے دل دہلا دیا۔