کھیل
پی ایس ایل سیزن 10 :آج میچ کے دوران گلوکار ساحر بگا، اسرار شاہ ملی نغمے پیش کرینگے
17 May 2025

17 May 2025
(لاہورنیوز) پاک بھارت کشیدگی کے بعد پی ایس ایل سیزن 10کے بقیہ میچز کا آغاز ہو گیا۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں جبکہ پی سی بی کی جانب سے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔معروف گلوکار ساحر علی بگا اور اسرار شاہ ملی نغمے پیش کرکے پاک افواج سے اظہار یکجہتی اور قوم کے دلوں کو گرمائیں گے جبکہ میچ کی خاص بات یہ ہے کہ افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے پشاور زلمی آج خصوصی گرین کٹ پہن کر میچ کھیلے گی۔
دوسری جانب چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ اپنی ٹیم کے لیے پاکستان ایڈیشن گرین کٹس متعارف کروا دی ہے، خصوصی کٹ کے ذریعے پاکستانی مسلح افواج کی بہادری، خدمت اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔