اپ ڈیٹس
  • 287.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 283.30 قیمت فروخت : 283.80
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.68 قیمت فروخت : 381.35
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 183.90 قیمت فروخت : 184.23
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 207.33 قیمت فروخت : 207.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.65
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.68 قیمت فروخت : 77.82
  • کویتی دینار قیمت خرید: 926.42 قیمت فروخت : 928.06
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 358400 دس گرام : 307300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 328531 دس گرام : 281690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3945 دس گرام : 3386
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل 10: کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 23 رنز سے شکست دے دی

17 May 2025
17 May 2025

(لاہور نیوز)پی ایس ایل10 کے 27 ویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 23 رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز بنا ئے جس میں ڈیوڈ وانر 86 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ جیمز ونس نے 72 رنز کی اننگ کھیل کر ٹیم کو بڑا ہدف دینے میں مدد کی جبکہ خوشدل شاہ نے 43 اور محمد نبی نے 26 رنز بنائے ۔ان کے علاوہ عرفان خان 2 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔

پشاور زلمی کی جانب سے لیوک ووڈ نے 2 ، علی ضا اور عارف یعقوب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی پوری ٹیم مقررہ 20اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 214رنز بنا سکی، پشاور زلمی کی جانب سے صائم ایوب 47، محمد حارث 9، ٹم کوہلر20، میکس برانٹ7 بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ معاذ صادق نے 19اور حسین طلعت نے 12رنز بنائے اورآؤٹ نہیں ہوئے۔

زلمی کے کپتان بابر اعظم نے 94رنز کی شاندار اننگز کھیلی لیکن ٹیم کو شکست سے نہیں بچا سکے۔

دوسری جانب کراچی کنگز کی جانب سے  جمیزونس نے 3،ڈیوڈ وارنر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

قبل ازیں راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ سے قبل قومی ترانہ بجایا گیا، جس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی شرکت کی، اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی سٹیڈیم میں میچ دیکھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے