اپ ڈیٹس
  • 255.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 931.31 قیمت فروخت : 932.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 353800 دس گرام : 303300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 324314 دس گرام : 278023
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3928 دس گرام : 3372
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

مچل سٹارک کا آئی پی ایل کے بقیہ میچز کیلئے بھارت واپس جانے سے انکار

16 May 2025
16 May 2025

(ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے فاسٹ باؤلر مچل سٹارک نے آئی پی ایل کے بقیہ میچز میں شرکت کے لیے بھارت واپس جانے سے انکار کردیا۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق مچل سٹارک نے سکیورٹی خدشات اور خطے میں پائی جانے والی کشیدگی کے باعث بھارت واپس جانے سے انکار کیا ہے۔اس حوالے سے مچل سٹارک نے آئی پی ایل کی ٹیم دہلی کیپٹلز کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا، انہوں نے فرنچائز کو بقیہ میچز سے اپنی عدم دستیابی کا بتایا ہے۔

مچل سٹارک دھرم شالا میں بلیک آؤٹ کی وجہ سے روکے جانے والے میچ کا بھی حصہ تھے، ان کی اہلیہ ایلیسا ہیلی بھی وہاں موجود تھیں اور انہوں نے ایک انٹرویو میں دھرم شالا کے حالات کھل کر بتائے تھے۔دوسری جانب فاسٹ باؤلر جوش ہیزل ووڈ کندھے کی تکلیف کے باوجود بھارت واپس جا رہے ہیں۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق جوش ہیزل ووڈ رائل چیلنجرز بنگلور کو پلے آف سے قبل جوائن کریں گے جبکہ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز اور ٹریوس ہیڈ بھی بھارت میں ٹیموں کو جوائن کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے