اپ ڈیٹس
  • 255.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 931.31 قیمت فروخت : 932.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 353800 دس گرام : 303300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 324314 دس گرام : 278023
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3928 دس گرام : 3372
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

لاہور قلندرز کے ڈیوڈ ویزا پاکستانی سکیورٹی کے معترف

16 May 2025
16 May 2025

(ویب ڈیسک) لاہور قلندرز کے ڈیوڈ ویزا پاکستانی سکیورٹی کے معترف نکلے، ان کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران ہمارا بہترین انداز میں خیال رکھا گیا، پاکستانی حکام نے اطمینان دلایا اور ہمیشہ کی طرح بہترین سکیورٹی فراہم کی۔

پاک بھارت کشیدگی کے دوران پی ایس ایل اور آئی پی ایل کھیلنے والے غیر ملکی کھلاڑی اپنے ملک جاکر سوشل میڈیا پر اس وقت کی کیفیت اور صورتحال بتا رہے ہیں۔

کیوی ویمن ٹیم کی الیسا ہیلی نے تو بھارت کی سکیورٹی کو آڑے ہاتھوں لیا اور خوب تنقید کی لیکن لاہور قلندر کے ڈیوڈ ویزا پاکستانی سکیورٹی کے متعرف نکلے۔

سوشل میڈیا پر گفتگو کرتے ہوئے ڈیوڈ ویزا نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران ہمارا بہترین انداز میں خیال رکھا گیا، ہمیں ایئرسپیس بند ہونےکی فکر تھی لیکن پاکستانی حکام نے اطمینان دلاتے ہوئےکہا کہ بے فکر رہیں، ان حالات میں بھی پاکستان میں سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں تھا، ہم نے مشکل وقت میں بھی کوئی غیر معمولی صورتحال کا سامنا نہیں کیا، ہمیشہ کی طرح پاکستان نے سکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے