اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

نو مئی مقدمات: عالیہ حمزہ، نادیہ خٹک، جاوید کوثر کی ضمانت میں توسیع

15 May 2025
15 May 2025

(لاہور نیوز) راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے تین رہنماؤں کی نو مئی سے متعلقہ مقدمات میں عبوری ضمانت میں 22 مئی تک توسیع کر دی۔

پی ٹی آئی کی رہنما نادیہ خٹک، عالیہ حمزہ اور جاوید کوثر اپنے وکلاء کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے، عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔

نادیہ خٹک کے خلاف 2، جاوید کوثر کے خلاف 3 اور عالیہ حمزہ کے خلاف 2 مقدمات درج ہیں، ملزمان پر سڑک بلاک کرنے، ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور کار سرکار میں مداخلت کے الزامات ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے