اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پولیس کو عمران خان سے 9 مئی کے مزید 12 مقدمات میں تفتیش کی اجازت

15 May 2025
15 May 2025

(ویب ڈیسک) لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی سے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے 12مقدمات میں جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظرعلی گل نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی سے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے 12مقدمات میں جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی۔

پراسیکیوشن نے بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک ٹیسٹ اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانے کی درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت نے پولیس کو بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک ٹیسٹ اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانے کی اجازت دیتے ہوئے پولیس سے 26 مئی کو رپورٹ طلب کرلی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے