اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

غیر قانونی بھرتیوں کا کیس: پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور

15 May 2025
15 May 2025

(لاہور نیوز) غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں چودھری پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی گئی۔

لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت ہوئی، سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی نے عدالت کے روبرو پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی جبکہ پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ طبیعت ناساز ہے، ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا ہے اس لیے عدالت ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔

عدالت نے مختار احمد رانجھا کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب کرتے ہوئے پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے