اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پولیس کی حاضر دماغی ، بس ٹرمینل پرجواں سال لڑکی کے اغواء کی کوشش ناکام

15 May 2025
15 May 2025

(لاہور نیوز) پولیس موبائلز سکواڈ کی قانون شکن عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

بس ٹرمینل سے لڑکی کے اغواء کی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔ ناکہ جناح ٹرمینل نے کارروائی کرتے ہوئے عارفوالہ سے اغواء کی گئی لڑکی بازیاب کرا لی۔

ترجمان کے مطابق ملزم بس ٹرمینل سے لڑکی کو زبردستی اپنے ہمراہ لے جا رہا تھا،لڑکی کے شور مچانے پر ناکہ انچارج نے دونوں کو حراست میں لے لیا۔ ملزم کیخلاف تھانہ صدرعارفوالہ میں اغواء کا مقدمہ درج ہے۔

ناکہ انچارج نے پاکپتن پولیس تھانہ صدر کو لڑکی کی بازیابی سے مطلع کردیا۔ ترجمان کے مطابق ناکہ انچارج اور جوانوں کی حاضر دماغی نے لڑکی کو اغواء ہونے سے بچا لیا۔

ملزم علی رضا اور 14 سالہ مغویہ سدرہ کو تھانہ چوہنگ کے حوالے کردیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے