اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ماڈل ٹاؤن:سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ڈکیت گروپ گرفتار

15 May 2025
15 May 2025

(لاہور نیوز) پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ریکارڈ یافتہ ڈکیت گروپ گرفتار کر لیا ۔

ماڈل ٹاؤن پولیس نے گروپ کو ٹریس کرکے پھاٹک کچی آبادی سےحراست میں لیا۔

 ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ  ملزمان چل پھرکر ماڈل ٹاؤن و گردونواح میں ریکی کرتے اور موقع پا کر بغیر لاک کے کھڑی موٹر سائیکلیں چرا کر فرار ہوجاتے تھے۔ ملزمان کوسی سی ٹی وی فوٹیج میں ریکی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ گروپ سے چوری شدہ 3 موٹر سائیکلیں، پستول و گولیاں برآمد  کر لی گئیں۔ ملزمان چوری ڈکیتی کے درجنوں مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔

ملزمان عمر اور مزمل کیخلاف مقدمہ درج  کرکےانویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے